نیشنل اسٹیڈیم 10 سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کو تیار
پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی 10 سال بعد کسی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا ، نیشنل اسٹیدیم کراچی میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 21 جنوری 2009 کو کھیلا گیا تھا ، اور اب دس سال بعد انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ نیشنل اسٹیڈیم میں 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا ،
نیشنل اسٹیدیم کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں ، میچ کو براہ راست دکھانے کیلئے براڈکاسٹرز کا سامان بھی نیشنل اسٹیڈیم میں پہنچا دیا گیا ہے ، گراؤنڈ اور پچ کی مرمت کا کا م بھی تیزی سے جاری ہے جو کہ 25 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا ،