کراچی: پی سی بی کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ،
چھے ٹیموں کے درمیان جاری ایونٹ میں سدرن پنجاب کی ٹیم اپنے چاروں میچز جیت کر سیمی فائنل میں رسائی پانے میں کامیاب ہو گئی ہے، سندھ کی ٹیم نے بھی اپنے چار میں سے تین میچز میں فتحیاب ہو کر فائنل فور میں جگہ بنا لی، خیبر پختونخوا کی ٹیم 4 میں سے 2 میچز جیتنے میں کامیاب رہی ہے، بلوچستان، سینٹرل پنجاب اور نادرن کی ٹیمیں صرف ایک ایک بار فتحیاب ہوئیں،
سیمی فائنلمیں نشست کنفرم کرنے والی سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں پیر کو رسمی مقابلہ میں شرکت کریں گی، سدرن پہلے ہی چاروں فتوحات کیساتھ فائنل فور میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے، اگلے روز کے پی کے کا سنٹرل پنجاب سے مقابلہ ہو گا جبکہ بلوچستان کا ٹکراؤ نادرن سے ہو گا، دیگر دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے تعین کے بعد 23 اکتوبر کو فائنل فور مقابلے ہونگے
لیگ مقابلوں کی ٹاپ ٹیم کا مقابلہ چوتھی پوزیشن پرآنے والی ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی حامل ٹیمیں فائنل میں رسائی کے لیے ایک دوسرے کوزیرکرنے کی کوشش کریں گی، فائنل 24 اکتوبر کو شیڈول ہے۔








