نیٹوہیلی کاپٹروں کی شیلنگ ، کئی ہلاک وزخمی
کوئٹہ :افغانستان میں امریکہ اور امریکی حلیف نیٹوفورسز نے پاکستان سے متصل افغان سرحدی علاقوں میں ہیلی کاپٹروں سے شدید شیلنگ کرکے بڑی تعداد میں افغانی مار دیئے ہیں ،
باغی ٹی وی کو کوئٹہ سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق نیٹو کی طرف سے چاغی سے متصل افغان سرحدی علاقوں میں نیٹو ہیلی کاپٹروں کی جانب سے شیلنگ کی گئی ہے۔
حکومتی اصلاحات نامنظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری
دوسری طرف اس شیلنگ کی مقامی احباب نے تصدیق کردی ہے اور بتایا ہےکہ بڑی دیر تک جنگی ہیلی کاپٹر شیلنگ کرتے رہے، مقامی ذرائع کے مطابق نیٹو کے ہیلی کاپٹروں نے افغانستان کے علاقوں رباط، چوٹو اور چاربان میں منشیات کے اسمگلرز کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔
بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شیلنگ سے منشیات سپلائی کرنے والی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ کئی من افیون بھی جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ نیٹو فورسز اور افغان طالبان میں جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں جس کے باعث علاقے میں کشیدگی برقرار ہےجبکہ نیٹو فورسز نے تین منشیات اسمگلرز کو گرفتار بھی کیا ہے۔