نیتن یاہو کا نمبر اسرائیلی شہری نے کیوں شائع کردیا
باغی ٹی وی : امریکی صدر جو بائیڈن کو منتخب ہوئے کافی دن گزر چکے ہیں لیکن جہاں انہوںنے دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان سے فون پر رابطہ کیا ہے وہاں ایک اہم ترین ملک اسرائیل کے وزیر اعظم کو فون نہیں کیا اسرائیلی شہریوں کی جانب سے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر نے 3 ہفتے قبل اقتدار سنبھالنے کے باوجود اب تک اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے رابطہ نہیں کیا۔
@POTUS Joe Biden, you have called world leaders from#Canada#Mexico#UK#India#France#Germany#Japan#Australia#SouthKorea#Russia
Might it now be time to call the leader of #Israel, the closest ally of the #US?
The PM's number is: 972-2-6705555 pic.twitter.com/OYgPvVga6F— Danny Danon 🇮🇱 דני דנון (@dannydanon) February 10, 2021
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا انتظار طویل ہو گیا ہے اور وہ نئے امریکی صدر کی جانب سے ٹیلی فون کال کی راہ تک رہے ہیں۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خصوصی ترجیح اور اہتمام ملنے کے بعد اب نیتن یاہو کو بائیڈن کے ساتھ تعامل پر مجبور ہونا پڑے گا۔ ایسا لگتا ہے کہ بائیڈن کو نیتن یاہو کے قریب آنے یا اسرائیلی فلسطینی قضیے میں قدم رکھنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔
امریکی صدر نے اقتدار سمبھالتے ہی اپنے اتحادیوں کو فون کی جن میںفرانس ، کینڈا ، برطانیہ . چین جاپان شامل ہیں . اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سابق مندوب ڈینی ڈینن نے اپنی ٹویٹ میں استفسار کیا ہے کہ "کیا اب اسرائیل کے سربراہ سے رابطے کا وقت آ گیا ہے، امریکا کا قریب ترین حلیف اسرائیل ؟ ڈینی ڈینن نے جو بائیڈن کے لیے ایک ٹیلی فون نمبر بھی تحریر کیا جس پر وہ اسرائیلی وزیر اعظم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب سے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ چینی صدر شی جنپنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں صدور کے درمیان بات چیت کے دوران ’صدر جو بائیڈن نے چین کی جابرانہ اور غیر منصافانہ معاشی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔