نعمان اعجاز کو کونسا سیاستدان پسند ہے؟

اداکار نعمان اعجاز ہمیشہ نپی تلی بات کرتے ہیں ، وہ آج کل لاہور میں اپنے نئے ڈرامہ سیریل راز کی شوٹنگ میں‌مصروف ہیں. اس ڈرامے میں ان کا بیٹا زاویار نعمان ، صاحبہ ، عمران اسلم ،صدف بھٹی ، نور ظفر و دیگر شامل ہے. نعمان اعجاز زاویار کے والد بنے ہوئے ہیں.کہا‌جا‌رہا‌ہے‌کہ‌اس‌ڈرامے کا نام تبدیل کیا جائے گا کیونکہ اس نام کا ڈرامہ پہلے ہی بن چکا ہے جو کہ آن ائیر ہونے کے لئے تیار ہے. ڈرامے کو لاہور سے دور بیدیاں روڈ‌پر شوٹ کیا جا رہا ہے. آج کل نعمان اعجاز ، صاحبہ ، عمران اسلم اور صدف بھٹی کے سینز چل رہے ہیں. یہ ڈرامہ نعمان اعجاز کی خود کی پروڈکشن ہے. یہ ایک فیملی ڈرامہ ہے جس میں پیار محبت نفرت دونوں طرح‌کے جذبات کو دکھایا جا رہا ہے. انہوں نے چند سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت ہی سادی طبیعت کا مالک ہوں .انہو‌ں نے یہ بھی کہا کہ مجھے سیاست میں بالکل بھی دلچپسی

نہیں ہے ، تمام سیاستدان خود غرض ہیں کوئی بھی سراہنے کےلئے لائق نہیں ہے سب ہی واجب القتل ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے سچ بولنے کی بیماری ہے اور سچ ہمارے ہاں زرا کم ہی سنا جاتا ہے یاد رہے کہ نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار کو خاصی تنقید کا سامنا رہتا ہے ، ان کو کہا جاتا ہے کہ وہ باپ کی وجہ سے پراجیکٹس ھاصل کرتے ہیں تاہم ان کا ماننا ہے کہ ایسا نہیں‌ہے.‌

Comments are closed.