نیول چیف کی مختلف ممالک کے بحری سربراہان سے ملاقاتیں

0
35

اسلام آباد (11 اکتوبر 2019): چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی 08-10 اکتوبر تک آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر تھے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے حالیہ دورے کے دوران سڈنی میں منعقد انڈو پیسیفک سی پاور کانفرنس میں شرکت کی اور مختلف ممالک کی بحری افواج کے سربراہان سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کی۔

پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2019 کے اختتامی اجلاس کا انعقاد

انڈو پیسیفک سی پاور کانفرنس ایک کثیر الملکی تین روزہ کانفرنس ہے جس میں سات مختلف بین الاقوامی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ کانفرنس ہر دو سال بعد ہونے والی بین الاقوامی میری ٹائم ایکسپوزیشن کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے۔ سی پاور کانفرنس کے دوران آسٹریلین ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی بحری افواج کی جانب سے مقالے بھی پیش کیے گئے۔کانفرنس میں 80 سے زائد ممالک کے وفود نے شرکت کی، جن میں سے 35 وفود میں ان ممالک کی بحریہ کے سربراہان اور سینئر نیول افسران بھی شامل ہیں.

سی پاور کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے علاوہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سی پاور کانفرنس کے دیگر اجلاسوں میں بھی شرکت کی۔کانفرنس کے دوران نیول چیف نے آسٹریلوی، برونائی اور فلپائنی بحریہ کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتوں کے علاوہ بین الاقوامی بحری افواج کے سربراہان سے بات چیت کی۔

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے اسٹیل کٹنگ کی تقریب

ان ملاقاتوں میں باہمی مفادات اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے کثیر ملکی میری ٹائم فورس میں پاک بحریہ کی شرکت اور خطے میں میری ٹائم سیکورٹی میں معاونت کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول جیسے اقدامات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

نظم و نسق کی وجہ سے تین میجرز کو ملی سزا

نیول چیف کا حالیہ دورہ بالعموم دونوں ممالک اور بالخصوص دونوں بحریہ کے مابین دوطرفہ معاونت میں اضافے کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔

Leave a reply