باغی ٹی وی : نیول چیف کا کوئٹہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ، طلبا اور افسران سے خطاب
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر نیول چیف کا کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ نے استقبال کیا۔
اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملک کی دفاع میں پاک آرمڈ فورس کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے ابھرتے ہوئے رحجانات کو برقرار رکھنے اور پیچیدہ سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لئے مزید کوششوں پر زور دیا۔
اس موقع پر امیر البحر نے مزید کہا کہ فوجی آپریشنوں کے جدید تصور میں مشترکہ اتحاد مرکزی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ آج کی جنگ میں اس کے بغیر کوئی بھی قوت کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔ نیول چیف نے مزیدکہا کہ پاکستان نیوی سروسز ملک کو درپیش سمندری سلامتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں ۔
چیف آف دی نیول اسٹاف نے اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کی جس میں غیر ملکی افسران بھی شامل تھے