سیلابی پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر نواب شاہ ائرپورٹ پر بحالی کام تیزی سے جاری ہے-
باغی ٹی وی : ترجمان کے مطابق ٹیکسی ویز (بی) اور (سی) کو پانی اور کیچڑ سے پاک کردیا گیا ہے، ٹیکسی وے (سی) آپریشنز کے لئے دستیاب ہے، تاہم ٹیکسی وے (بی) پر آپریشنز کی بحالی کے لئے مزید ایک ہفتہ درکار رہے گا-
موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں،وزیر اعظم
پی اے ایف اور ضلعی انتظامیہ بھی بحالی کی کوششوں میں شریک ہیں رن وے پر ایف او ڈی واک کا انعقاد کیا گیا جس کے 95 فیصد نتائج حاصل ہوئے پی اے ایف اور اے ایس ایف نے بھی ایف او ڈی واک میں شرکت کی-
مٹ ابزروٹری کو سیلابی پانی سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں ایرپورٹ آنے والے کچھ راستوں پر تاحال پانی موجود ہے ائرپورٹ کے کچھ حصوں پر اوراس کے آس پاس دو ماہ سے زائد سے سیلابی پانی کھڑا ہے تمامNOTAMSکو 08 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے-
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 46.3 ارب روپے کی لاگت سے شدید بارشوں/سیلاب سے تباہ ہونے والی 71 سڑکوں کی اوور ہالنگ/تعمیر نو کی منظوری دیدی ہے تاکہ کام جلد ازجلد شروع کیا جا سکے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو،میزبا ن کا باربار سوال ،عمران خان حملے کا الزام لگانیوالوں کیخلاف ثبوت…
دو روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تباہ شدہ سڑکوں کی اوور ہالنگ بالخصوص چھوٹی سڑکیں جو کھیتوں کو منڈی اور مختلف دیہات کو مرکزی شاہراہوں سے جوڑتی ہیں، معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت و آمدورفت کیلیے بہت اہم ہیں۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا تھا کہ 23 اضلاع کی 71 سڑکیں، جن کی مجموعی لمبائی 1473.38 کلومیٹر ہے، شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہوئی ہیں، ان میں ضلع جام شورو میں 157.7 کلومیٹر طویل 6 سڑکیں، دادو میں 149.27 کلومیٹر کی 5 سڑکیں، شہید بینظیرآباد میں 106.6 کلومیٹر کی 3 سڑکیں، نوشہروفیروز میں 137 کلومیٹر کی 9 سڑکیں، حیدرآباد میں 20.4 کلومیٹر کی 2 سڑکیں، ٹنڈوالہیار میں 93.8 کلومیٹر کی 6 سڑکیں، ٹنڈو محمد خان میں 19کلومیٹر کی ایک سڑک، ٹھٹھہ میں 65 کلومیٹر کی 4 سڑکیں، سجاول میں 55.5 کلومیٹر کی 2 سڑکیں شامل ہیں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر لاگت کا تخمینہ 46.32 ارب روپے لگایا گیا ہے۔