نواب شاہ:زرعی زمین تنازعہ پرفائرنگ:ایس ایچ او سمیت 5افراد جاں بحق،8زخمی:پولیس ،اطلاعات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے نواب ولی محمد کچے کی زمین پر بھنڈ اور زرداری برادری کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی، واقعے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
نواب شاہ کے قریبی علاقے نواب ولی محمد میں زمین کے تنازعہ پر زرداری برادری اور بھنڈ برادری میں خونی تصادم ہوگیا۔ دونوں برادریوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بجق ہوگئے۔ موقع پر پہنچنے والے ایس ایچ او مرزا پور عبدالحمید کھوسو بھی فائرنگ کی زد میں آگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی ہونے والے کو قاضی احمد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے اندرونِ سندھ کے ضلع خیر پور میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئےتھے۔
اس واقعہ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں گل حسن منگنیجو میں پیش آیا جہاں کئی روز سے دو گروپوں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ منگل کے روز فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئےتھے ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔