اداکارہ نوال سعید جو آج تک ہمیں ٹی وی ڈراموں میںہی نظر آئی ہیں وہ اب فلم پیچھے تو دیکھو کے زریعے بڑی سکرین پر اینٹری دینے کے لئے تیار ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ میری پہلی فلم ہے اور میں بہت زیادہ خوش ہوں۔نوال کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر عاطف علی کے ساتھ ڈرامہ کر چکی ہوںاس ڈرامے کا نام تھا ”بے زبان“ ۔ انہوں نے مجھے کہا کہ میں ایک فلم لکھ رہا ہوں اور تمہارے لئے خصوصی طور پر ایک کردار ہے مجھے لگتا ہے کہ تم اسکو بہت اچھے سے کرو گی جب میں نے کردار سنا تو حامی بھر لی ۔پاکستان کی یہ پہلی کامیڈی ہارر فلم ہے یوں کہیے کہ پاکستان کی یہ پہلی کوشش ہے اسے ہاتھ سے جانے نہ دیں ضرور دیکھیں آپ لطف اندوز ہوں گے ۔

نوال سعید نے کہا کہ میں کسی کے دماغ میں نہیں گھس سکتی نہ ہی کسی کی پسند نہ پسند کو جان سکتی ہوں جو یہ کہوں کہ یہ فلم لوگوں کو کیسی لگے گی لیکن یہ ضرور ہے کہ ایک بار دیکھنے والے یہ ضرور کہیں گے کہ اچھی کوشش کی گئی ہے ۔اس فلم میںپئیر کسی کا کسی کے ساتھ نہیں ہے میرا پئیر عدیل عادی کے علاوہ جنید اختر کے ساتھ بھی دکھایا گیا ہے دو گھنٹے کی اس فلم میں ہر وہ چیز دیکھنے کو ملے گی جو موڈ کو اچھا کر دے ۔حالانکہ یہ میری پہلی فلم ہے لیکن میں بالکل بھی نروس نہیں ہوں میں نے محنت کی، پوری ٹیم نے محنت کی اب کسی کواچھی لگتی ہے یا بری یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ایک اچھی چیز بنانا ہمارے ہاتھ میں ضرور ہوتا ہے لیکن اسکو پسند کرنا یا نہ کرنا یہ شائقین کے ہاتھ میں ہوتا ہے ۔

Shares: