نواز شریف ،عمران خان کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر ریٹائر ہو گئے

bashir

دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائر ہوگئے ہیں،

جج محمد بشیر 13 مارچ 2012ء کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے، جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائی تھیں، جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی، ان کے پاس صدر مملکت آصف زرداری کے خلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے،جج محمد بشیر نے سابق وزراعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف اور یوسف گیلانی کے کیسز بھی سنے، انہوں نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی، القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت اب دوسرے جج کر رہے ہیں.

جج محمد بشیر 11 سال سے نیب عدالت میں خدمات سرانجام دے رہے تھے ان کی مدت ملازمت میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف نے 2018 اور عمران خان نے 2021 میں توسیع کی تھی۔ دونوں وزرائے اعظم کو اسی جج نے سزا سنائی جسے دو مرتبہ اپنے اپنے دور میں متعلقہ وزیراعظم نے عہدے میں توسیع دی،

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

Comments are closed.