نواز اور زرداری کو وزیراعظم اپنے جہاز میں علاج کے لئے بھیجیں،کس نے کیا یہ مطالبہ؟

نواز اور زرداری کو وزیراعظم اپنے جہاز میں علاج کے لئے بھیجیں،کس نے کیا یہ مطالبہ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹرجہانزیب جمالدینی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر اورسابق وزیراعظم اس حد تک بیمار ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے ،وزیراعظم کو چاہیےکہ وہ خود اٹھ کر ان کے پاس جائیں،وزیراعظم اپنےجہازمیں انہیں علاج کے لیے باہر بھیجیں
جہانزیب جمالدینی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اورنوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلیے بھیجا جائے،یہ دونوں بیرون ملک جا کررک نہیں جائینگے،دونوں واپس آئیں گے،
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں
واضح رہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں انہیں نیب حراست سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ،ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم کیوں ہوتے ہیں ابھی تک تشخیص نہیں ہو سکی، آصف زرداری کو بھی نیب نے حراست میں لیا تھا وہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے کہ ان کی طبیعت خراب ہو گئی، آصف زرداری اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں.
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا