نواز شریف کا علاج لندن میں کونسے ڈاکٹر کر رہے ہیں؟ ڈاکٹر عدنان نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کا علاج سینٹ تھامس اسپتال لندن کےمعالجین کررہے ہ یں،معالجین میں ماہرین امراض قلب اور خون شامل ہیں،ابتدائی طورپر پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات تشخیص کرنی ہیں،
ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں نوازشریف کی بائیوپسیز بھی ہوں گی، بیماری کی تشخیص کے بعد اسے دور کرنے کیلئےعلاج شروع ہوگا،
ڈاکٹرعدنان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ نواز شریف کا علاج وہیں سے شروع کیا ہے جہاں سے پاکستان میں چھوڑا گیا تھا، کنسلٹنٹس کی پوری ٹیم علاج کی نگرانی کر رہی ہے، صحت کی بحالی کے عمل میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی
نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا
شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت
سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن پہنچے تو پاکستانیوں نے انکا بھر پور استقبال کیا، پاکستانیوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے ایئر پورٹ کے باہر اور نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر جمع تھی، نواز شریف کے لندن پہنچنے پر پاکستانیوں نے نواز شریف کا ایسا استقبال کیا کہ نواز شریف نے علاج کی بجائے دوبارہ پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی







