سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی قیادت سے وفاقی حکومت چھوڑنے کے حوالہ سے بات شروع کر دی ہے

نجی ٹی وی جیو کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ہیں تا ہم انکی پاکستان میں ن لیگ کی قیادت سے بات چیت ہوئی ہے، نواز شریف نے پارٹی قیادت سے قبل از وقت الیکشن کے آپشن پر بھی بات کی، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پی ڈی ایم رہنماؤں اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سے قبل از وقت الیکشن اور وفاقی حکومت چھوڑنے کے حوالہ سے کئی بار بات چیت کی تا ہم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری، اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت چھوڑنے کی مخالفت کی ہے

دوسری جانب پی ڈی ایم جماعتوں کا اہم اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہو گا اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ،اجلاس میں پنجاب کی صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے بارے بھی مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے،

اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانئے کو ناکام بنانے کے لئے بھی مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرنے یا نہ کرنے کے حوالہ سے بھی مشاورت ہو گی، اجلاس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف کیسز، آئین شکنی کے حوالہ سے کاروائی پر بھی غور کیا جائے گا

نواز شریف نہیں آئے گا، شیخ رشید

علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے،اسکے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں

ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی،اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی انکا کھیل ختم ہو جائے گا۔نہ من پسند قانون سازی ہوگی،نہ نواز شریف آئے گا۔اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہونگے

ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

Shares: