نواز شریف واپس آئیں اور لوٹی دولت واپس کریں ، وفاقی وزیر مملکت کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان سے سزا یافتہ ہیں

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو برطانیہ نےبھی کہہ دیا کہ آپ کا دانہ پانی ختم ہوگیا،نوازشریف کی درخواست مسترد ہونے پر ن لیگ کی نیندیں اڑ گئی ہیں،نواز شریف کے پاس وطن واپس آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،نواز شریف برطانیہ بھگوڑے بن کر بیٹھے ہیں ملکی دولت لوٹ کر جہاں محل بنائے آج وہ بھی نکال رہے ہیں ن لیگ نواز شریف کی وجہ سے پریشان ہے ،ڈاکٹر عدنان واپس آگئے لیکن نواز شریف نہ آئے،نواز شریف واپس آئیں اور لوٹی دولت واپس کریں ،کیسز کا سامنا کریں،

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 3کروڑ 10 لاکھ افراد کامیاب نوجوان کی ویب سائٹ وزٹ کرچکے ہیں ،کامیاب نوجوان پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں کامیاب جوان پروگرام صرف قرضہ اسکیم کا نام نہیں ہے،پروگرام سے اب تک ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں چاہتے ہیں منصوبے میں شفافیت،میرٹ کا جائزہ نوجوان خود لیں، منصوبے کے باعث 28ہزار 500 نوکریاں پیدا ہوئیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کی پھرتیاں بتا رہی ہیں کہ معاملہ خراب ہے،مریم اورنگزیب کی پھرتیاں بتارہی ہیں کہ نوازشریف کو اب آنا پڑنا ہے،کہا گیا کہ دنیا میں کون سا وزیراعظم ہے جو ہروقت نیب کی پیشیاں بھگتتا رہا،مریم اورنگزیب بتادیں کہ کون سا وزیراعظم ہے جس نے ملک کو بیدردی سے لوٹانوازشریف کی بیٹی نے کہا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں،پھر اربوں کی جائیداد نکلی،کون سا وزیراعظم ہے جو اپنے ملک کے دشمنوں سے ملاقاتیں کرتا ہے ؟نوازشریف نے برطانیہ کو اپنا گھر بنایا اورانہوں نے ویزے سے انکار کردیا،

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے ,نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں. نواز شریف جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ریسٹورینٹ میں بھی نظر آتے ہیں لیکن ہسپتال میں گئے ایک دن بھی نظر نہیں آئے

واضح رہے کہ علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ برطانوی حکومت نے نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔

Shares: