نوازشریف کی تقاریر پرپابندی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقاریر پرپابندی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ سماعت نے ابتدائی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ،درخواست گزار شہری کی جانب سے وکیل عدنان اقبال عدالت کے سامنے پیش ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ درخواست گزارکا کون سا بنیادی حقوق متاثر ہوا ہے،سیکیورٹی ادارے موجود ہیں، اس ملک میں ایک پارلیمنٹ بھی موجود ہے، سیاسی نوعیت کے معاملات میں عدالت کو کیوں ملوث کرنا چاہتے ہیں؟

وکیل نے عدالت میں کہا کہ 20 ستمبر کی تقریر میں نوازشریف نے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی،پارلیمنٹ جب اپنا کام نہیں کرتی تو ہم آپ کے پاس آتے ہیں،عدالت نے وکیل کو پارلیمنٹ کے خلاف بات کرنے سے روک دیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا پیمرا کا کوئی قانون موجود ہے؟ آپ کا جو فورم ہے آپ کو وہاں جانا چاہیے،

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے اپوزیشن لیڈر کو کیوں فریق بنایا ہے؟ کیا آپ نے اپنا کوڈ آف کنڈکٹ پڑھا ہے، کیوں نہ آپ کا کیس بار کونسل کو بھیج دیا جائے، عدالت نے مختصر سماعت کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

درخواست شاہجہان خان ایڈووکیٹ نامی وکیل نے دائر کی ،درخواست میں نواز شریف،وفاقی حکومت ،سیکرٹری  داخلہ و خارجہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ تقریر میں ملکی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔ نواز شریف کے پروپیگنڈا کے باعث ملکی اداروں کا احترام مجروح ہوا۔ عدالت نواز شریف کی حالیہ تقریر پر فریقین کو کارروائی کا حکم دے۔ عدالت قانون کے مطابق فریقین کو اپنی اپنی پوزیشنز کلیئر کرنے کا حکم دے۔

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اے پی سی میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کیا تھا اور اس میں انہوں نے اداروں پر کڑی تنقید کی تھی ،نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے ملک دشمن کا بیانیہ نظر آ رہا تھا، گزشتہ روز بھی نواز شریف نے اپنے خطاب میں اداروں پر تنقید کی

نواز شریف کی تقریر کا مفہوم ہے کہ وہ سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں،چودھری شجاعت برس پڑے

Leave a reply