سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی متفرق درخواست منظورکر لی گئی،فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل پرسماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی متفرق درخواست منظورکرلی ،اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دے دی
احتساب عدالت نے اضافی دستاویزات مرکزی اپیل کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دے دیا .
واضح رہے کہ نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کےخلاف نیب کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ میں پیش کی گئی دستاویزات ہائیکورٹ میں جمع کرانے کی اجازت دی جائے ،دستاویزات میں نواز شریف کے ٹیکس ریکارڈ اور جائیدادکی تفصیلات شامل ہیں
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے 25جون کو دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، عدالت نے نواز شریف کے ٹیکس اور جائیدادکے ریکارڈ کو جمع کرانے کا حکم دیا تھا ،دستاویزات ٹرائل کورٹ میں بھی جمع کروائی گئیں تھیں جن کا اصل ریکارڈ موجود ہے،نواز شریف کی بریت کےخلاف زیر سماعت اپیل کے ساتھ ریکارڈ منسلک کرنے کا حکم دیا جائے ،
تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف مریم نواز مبینہ ویڈیو سامنے لائیں جس کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، عدالت نے جج ارشد ملک کو معطل کر دیا،مسلم لیگ ن اس جج کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتی نظر آ رہی ہے کہ جج کو سزا دی گئی اس لئے فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.