سابق وزیراعظم نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں اینٹی کرپشن حکام کو تحقیقات میں کہا کہ مجھے کچھ یاد نہیں متعلقہ حکام سے رجوع کریں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم نے نواز شریف سے جیل میں سوا گھنٹہ تحقیقات کی ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے 1985 کے کاغذات نواز شریف کے سامنے رکھے جس پر ان کا کہنا تھا کہ کچھ یاد نہیں، اخیتارات سے کبھی تجاوز نہیں کیا.
نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں
نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ 1985 میں الاٹمنٹ کن ببنیادوں پر کی گئی تھی اور کیا میرٹ اختیار کیا گیا تھا، جس پر نواز شریف نے کہا کہ میں نے پاکستان کی خدمت کی، مجھے کچھ یاد نہیں اس پر متعلقہ افسران سے پوچھیں، میں نے ہمیشہ پاکستان کے آئین کی بات کی.
بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز
نواز شریف نے کہا کہ بہت پرانی بات ہے مشاورت کے بعد جواب دوں گا، تحقیقاتی ٹیم نے نواز شریف کو دس سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا ،
اینٹی کرپشن ساہیوال کی ٹیم نواز شریف سے جیل میں تحقیقات کے بعد واپس روانہ ہو گئی
این آئی سی ایل کیس کے مرکزی ملزم محسن حبیب کی گرفتاری کا حکم
سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا دن جمعرات کا مقرر ہے، نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے خاندان کے 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے .
فیصل آباد میں مریم نواز کا ناکام ترین شو، مریم لیگی رہنماؤں پر برہم
کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر
مریم صفدراور اس کے شوہر پر مقدمہ درج
چند روز قبل پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں گھر سے کھانا منگوانے پر پابندی عائد کر دی ہے،اس سلسلے میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت سے سزایافتہ قیدی ہیں، جیل مینول کے مطابق ان کے ساتھ سلوک ہوگا. مریم نواز نے بھی کھانے پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا ہے اور بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا.