مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی معروف گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش،وینٹی لیٹر پر منتقل

بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا...

آف لوڈ کیوں کیا، فیصل جاوید عدالت پہنچ گئے،توہین عدالت درخواست دائر

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر...

عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے...

نواز شریف علاج کے لیے باہر کس کی تجویز پر گئے، مریم اورنگ زیب نے بتا دیا

نواز شریف علاج کے لیے باہر کس کی تجویز پر گئے،مریم اورنگ زیب نے بتا دیا

باغی ٹی وی : نواز شریف کس کے کہنے پر باہر علاج کے لیے گئے. اس بارے میں ن لیگ کی ترجمان نے انکشاف کردیا. مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی تجویز پنجاب حکومت اور یاسمین راشد نے دی.

باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں، انہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ یہی پاکستان تحریکِ انصاف کا جھوٹ، کرپشن اور دھوکہ ہے جس کی سزا دو سال سےعوام کاٹ رہی ہے۔

https://twitter.com/Marriyum_A/status/1297421950915153925?s=20

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ کرائے کے ترجمان نواز شریف کی صحت اور مسلم لیگ ن پرٹویٹس کی بجائے عوام مسائل پرجواب دیں۔ بتایا جائے بیروزگار عوام، تباہ حال معیشت، ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھرکب ملیں گے۔ قومی ترقی 5.8 سے منفی 0.4 کیسے ہوئی۔ چینی 52 سے 110، آٹا 33 سے 78روپے کلو کیسے ہوا۔ جہانگیر ترین چینی چور وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں، تحریک انصاف یہ بتائے.

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

نیب کا آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ

نواز شریف کے وارنٹ ،عدالت کا تحریری حکم بھی آ گیا

ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 29اکتوبر 2019کو نوازشریف کی اسلام آبا د ہائی کورٹ سے 8ہفتوں کیلئے ضمانت ہوئی،

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نوازشریف اس وقت لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کررہے ہیں، شہبازشریف نے گارنٹی دی کہ نوازشریف علاج کے بعد واپس آئیں گے، نوازشریف اپنی میڈیکل رپورٹ حکومت اورعدالت کے پابند تھے، 23دسمبر2019 کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی تھی، نوازشریف نے پنجاب حکومت سے ضمانت میں توسیع مانگی،نوازشریف کو 4ہفتوں کے لیے علاج کی اجازت دی گئی،