مزید دیکھیں

مقبول

کراچی میں نیگلیریا سے موت کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی میں رواں سال نیگلیریا سے ہلاکت کا پہلا...

گوجرانوالہ: سفاک سسرالیوں نے طلاق کے بدلے آڑھتی کو اجرتی قاتلوں سے قتل کروا دیا

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) سفاک سسرالیوں نے...

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں محکمہ...

13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید

آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے...

نواز شریف کے کیس میں نیب مدعی، فیصلہ نیب کا ہو گا، فردوس عاشق اعوان

نواز شریف کے کیس میں نیب مدعی، فیصلہ نیب کا ہو گا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست ملی ہے، نواز شریف کے کیس میں نیب مدعی ہے، اس لئے متعلقہ حکام کی رائے لی گئی ہے، سرکاری میڈیکل بورڈ سے بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق رائے طلب کی گئی ہے۔

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

وہ جمعہ کو یہاں کیلی گرافی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بارہا واضح کیا ہے کہ نواز شریف کو عدالت نے طبی بنیاد پر ضمانت دی ہے، سیاست اپنی جگہ انسانی ہمدردی اپنی جگہ ہے، نواز شریف کی صحت کے حوالہ سے کوئی سیاست نہیں کی جائے گی۔

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست ملی ہے اس پر کام جاری ہے، اس کیس کی مدعی حکومت نہیں اسی لئے نیب سے رائے مانگی ہے۔

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم،سفر کر سکیں گے یا نہیں؟ میڈیکل بورڈ نے سر پکڑ لیا

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ ربیع الاول حضور پاکۖ کی ولادت کا مبارک مہینہ ہے، فن پاروں کی نمائش پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، فن پاروں میں والی دوجہاںۖ سے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم کا وژن ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول پاکۖ کی ذات مبارک اسلام کے آفاقی پیغام کا عملی نمونہ ہے، رسول پاکۖ سے والہانہ محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک بہترین نظام زندگی ہے جس کا مقصد انسانیت کی فلاح ہے، سیرت پاکۖ پر عمل کرکے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے محبوب کی اطاعت کا مقصد انسانیت سے محبت ہے، رسول پاکۖ نے جہالت، نفرت اور عصبیت کو ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور ملائیشیا مشترکہ ٹی وی چینل قائم کیا جائے گا، ٹی وی چینلز کے قیام کا مقصد دنیا کو حقیقی اسلام کے چہرے سے روشناس کرانا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan