نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم،سفر کر سکیں گے یا نہیں؟ میڈیکل بورڈ نے سر پکڑ لیا

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم،سفر کر سکیں گے یا نہیں؟ میڈیکل بورڈ نے سر پکڑ لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے معاملہ پر نوازشریف کے ڈاکٹرز کی سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ سے مشاورت ہوئی ہے، نوازشریف کوممکنہ سفری مشکلات کے پیش نظر مشاورت کی گئی سابقہ بورڈ نےسفر کیلئے 50 ہزار سےزائد پلیٹ لیٹس ضروری قرار دیاتھا ،

سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار سے کم ہے ،نوازشریف کو دل کی کچھ ادویات بھی رکوائی گئی ہیں،دل کی ادویات بند کروانے سے بھی سفر میں مشکلات درپیش ہیں.

حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کونوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ،فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

قبل ازیں میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کردی،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی اب تک تشخیص نہیں ہوسکی، علاج کے باوجود پلیٹ لیٹس کا کم رہنا اندرونی بیماری کا باعث ہوسکتاہے.

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے نوازشریف کوبیرون ملک علاج کےلیے رضا مند کرلیا،قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کے بعد نوازشریف علاج کےلیے بیرون ملک جائیں گے،

سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکو جاتی امرا پہنچا دیا گیا نوازشریف کی 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپسی ہوئی، نوازشریف 16 روز سروسزاسپتال میں زیرعلاج رہے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جاتی امرا میں موجود تھی، نواز شریف کے گھر پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے لگائے گئے.

Comments are closed.