نواز شریف کے ذاتی معالج پر حملہ کیوں کیا گیا؟ وجہ شہباز شریف نے بتا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعدنان پرحملہ نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیا گیا،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حملے کا اندازبتا رہا ہےکہ یہ منظم اورسوچی سمجھی واردات ہے، ڈاکٹرعدنان پر حملے کے واقعے کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے،امید ہے لندن پولیس ملوث عناصر کو سامنے لائے گی،

شہباز شریف نے مزید کہا کہ شرپسند اس سے پہلے ہماری رہائش گاہ پرحملے کرچکے ہیں،پارٹی رہنما اور کارکن مشتعل نہ ہوں، ہم قانون کے ذریعے شرپسندعناصر تک پہنچیں گے،

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف کی صحت بارے ڈاکٹر عدنان نے دی صحافیوں کو بریفنگ ،کیا کہا؟

ندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج پر نا معلوم افراد نے حملہ کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے

ڈاکٹر عدنان پر حملہ سنٹرل لندن کے علاقے بروک سٹریٹ پر کیا گیا، جہاں دو نا معلوم افراد نے ڈاکٹر عدنان پر پیچھے سے آہنی راڈ سے حملہ کیا اور نیچے گرا کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ کی اطلاع لندن پولیس کو دے دی گئی ہے، ڈاکٹر عدنان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے.

ڈاکٹر عدنان کے سر ،چہرے اور سینے پر گہری چوٹیں آئیں ہیں اور انھیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملے کی اطلاع ملتے ہی ن لیگ کے مقامی رہنما اور ورکر ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے، ڈاکٹر عدنان پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ واک کر رہے تھے،

Shares: