نواز شریف کے ذاتی معالج پر لندن میں نا معلوم افراد کا حملہ

0
57

نواز شریف کے ذاتی معالج پر لندن میں نا معلوم افراد کا حملہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج پر نا معلوم افراد نے حملہ کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے

ڈاکٹر عدنان پر حملہ سنٹرل لندن کے علاقے بروک سٹریٹ پر کیا گیا، جہاں دو نا معلوم افراد نے ڈاکٹر عدنان پر پیچھے سے آہنی راڈ سے حملہ کیا اور نیچے گرا کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ کی اطلاع لندن پولیس کو دے دی گئی ہے، ڈاکٹر عدنان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے.

ڈاکٹر عدنان کے سر ،چہرے اور سینے پر گہری چوٹیں آئیں ہیں اور انھیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملے کی اطلاع ملتے ہی ن لیگ کے مقامی رہنما اور ورکر ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے، ڈاکٹر عدنان پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ واک کر رہے تھے،

وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.

خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے،

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالہ سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے،

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف کی صحت بارے ڈاکٹر عدنان نے دی صحافیوں کو بریفنگ ،کیا کہا؟

واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا.

Leave a reply