نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا جا رہا؟ فواد چوھدری نے وجہ بتا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نوازشریف کے معاملے پرگہری نظر ہے،حکومت نے مسلم لیگ ن کوکھلے دل کے ساتھ پیشکش کی،حکومت نوازشریف کوباہرجانےکی اجازت دینےکےلیے تیار ہے،نوازشریف سزایافتہ مجرم ہیں،مسلم لیگ ن نوازشریف کی واپسی کے لیے کوئی گارنٹی دے،

کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حسین نواز،حسن نوازاوراسحاق ڈارباہرگئےلیکن واپس نہیں آئے،نوازشریف کو منی ٹریل نہ دینے پر سزا ہوئی،حکومت عوام کا پیسہ معاف نہیں کرسکتی،مسلم لیگ ن میں قیادت کی جنگ چھڑ چکی ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف کی کرسی پر بیٹھنا چاہتے ہیں،

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے کہتا ہوں نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کریں،مسلم لیگ ن نوازشریف کےلیے بانڈز جمع کرے،نوازشریف کوغیرمشروط بیرون ملک بھیجا توکل مزید افراد کوبھی بھیجنا پڑے گا،سب باہر چلے گئے تو عوام ہاتھ ملتے رہ جائیں گے،عدالت نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیتی تو مسئلہ نہ ہوتا،نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کا مسئلہ سیاسی نہیں،پیچیدہ قانونی مسئلہ ہے،نوازشریف کی روانگی میں تاخیرمسلم لیگ ن کی وجہ سے ہورہی ہے،پہلے نوازشریف کی صحت کا خیال کریں سیاست بعد میں ہوتی رہے گی،نوازشریف کی صحت پیسوں سے زیادہ اہم ہے،

Shares: