نواز شریف کا ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کا امکان، بابر اعوان نے وزیراعظم کو دیا مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا بغیرزرضمانت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ ہٹائے جانے کا امکان ہے،ن لیگ نے ایسا کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی،سرکاری ذرائع کے مطابق ن لیگ کو کہا گیاکہ لکھ کردیں نواز شریف کی عدم واپسی پران پرعائد رقم ادا کی جائے گی،حکومت نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر بیرون ملک بھیجنا چاہتی ہے،مگر واپسی کی ضمانت بھی چاہتی ہے،

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی آج 4 بجے پریس کانفرنس کرے گی،فروغ نسیم،شہزاد اکبر اور عاشق فردوس اعوان پریس کانفرنس کریں گے

کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کاماہرقانون ڈاکٹربابراعوان سےرابطہ ہوا ہے،بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے 26مارچ کے فیصلے پرعمل درآمدکرنے کا مشورہ دیا ہے،سپریم کورٹ نےفیصلےمیں نوازشریف کو پاکستان میں سہولیات سے استفادہ  کرنے کی ہدایت کی تھی،

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

Shares: