نواز شریف کی عدالت پیشی، کتنے لیگی کارکنان عدالت پہنچے؟

0
44

سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ،نیب عدالت سے نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں عدالت میں پیش کیا جائے گا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے ہیں ، احتساب عدالت کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،ن لیگی رہنما عدالت کے اطراف پہنچ چکے ہیں، کارکنان بھی جمع ہیں .

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

چودھری شوگر مل کیس کی سماعت جج چودھری محمد امیر کریں گے ،سنیئر ا سپیشل پراسیکیوٹر حافظ اسد اعوان نیب کی طرف سے پیش ہوں گے ،نیب نے گزشتہ روز عدالت کو وارنٹ گرفتاری سے متعلق سے آگاہ کیا تھا ،

قبل ازیں نیب نے چوھدری شوگر ملز کے تمام شراکت داروں سے تفتیش کا فیصلہ کیا تھا ،چودھری شوگر مل میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت متعدد افراد شراکت داررہے .نواز شریف اور شہباز شریف سمیت دیگر افراد سے قرض سے متعلق تفتیش کی جائے گی،آف شور کمپنی کس کی تھی اتنا بڑا قرض کیسے حاصل ہوا ؟پوچھا جائے گا،

چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز ، یوسف عباس کو چودھری شوگر ملز میں گرفتار کر رکھا ہے ،  نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

نیب نے پھر ایسا کیا کر دیا کہ نواز شریف ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے

نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی تحقیقات کرنی تھیں، نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

 

نواز شریف نے آزادی مارچ کے حوالہ سے کیا کہا؟ مریم کے شوہر نے بتا دیا

Leave a reply