نواز شریف کی درخواست ضمانت، عدالت کا وزیراعظم کو بھی نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے گئے، وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب کو عدالت نے نوٹس جاری کئے ،عدالت نے حکم دیا کہ آج ہی کوئی نمائندہ مقرر کر کے چار بجے عدالت میں بھجوائیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پرالعزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی،نوازشریف کی سزا معطلی کی متفرق درخواست شہبازشریف کی جانب سےدائرکی گئی تھی.

نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا، تصدیق ہو گئی

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ڈویژن بنچ نے اس معاملےکو منگل کیلیے رکھا ہے،سزا یافتہ قیدی کےمعاملے میں صوبائی حکومت کواختیار ہے کہ وہ سزا معطل کر سکتی ہے،ایسی صورت میں یہ معاملے عدالت میں نہیں آنے چاہییں،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ حکومت کے اختیار میں ہے اگر کوئی شخص بیمار ہو تو اسے رہا کیا جاسکتا ہے،نواز شریف کے وکیل عطا تارڑ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہم نے درخواست میں لگایا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا لاہور میں نیب نے اس ضمانت کی درخواست پر مخالفت کی

نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس کیا کہتی ہیں؟ کیا کل کے بعد کسی نئے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آئی؟جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نوازشریف کو دل کامعمولی دورہ پڑا ہے،نواز شریف کو 24اور25 اکتوبرکی درمیانی شب کو سینے میں درد ہوا،

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ملزم کا جیل میں خیال رکھنا حکومت کا کام ہے،بتایا گیا نوازشریف کی طبیعت مزید خراب ہوئی ہے ،

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نےوزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے سماعت چار بجے تک ملتوی کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کر لی تھی.

نواز شریف ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے.اہم خبر

نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

Comments are closed.