نواز شریف کی حالت کیسی؟ ذاتی معالج بھی بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کوکم پلیٹ لیٹس اوردل کےعارضے کا شدید مرض لاحق ہے،پلیٹ لیٹس اوردل کا عارضہ دونوں بیماریاں سنجیدہ نوعیت کی ہیں، نوازشریف کو اکیوٹ آئی ٹی پی کا مسئلہ ہے، نواز شریف کی بیماری کی تشخص ابھی باقی ہے،

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

ڈاکٹر عدنان نے مزید کہا کہ سنجیدہ نوعیت کی بیماریوں نے نواز شریف کی حالت تشویشناک اورغیرمستحکم بنا دی ہے،
بیماریوں نےنواز شریف کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے،

نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا، تصدیق ہو گئی

نواز شریف کی حالت بہتر نہیں ہو سکی، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نواز شریف کے علاج پر مامور کر دیا گیا ہے، نواز شریف کو دل کا دورہ پڑنے کی خبریں آنے پر ن لیگی کارکنان پریشان ہو گئے ہیں،

اسپتال انتظامیہ کے مطابق نواز شریف کو خون پتلا کرنے والی دوائی کا استعمال شروع کروا دیا،رپورٹ کا پازیٹو آنے کا مطلب ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات ظاہر ہونا ھے،

واضح رہے کہ نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ضمانت دے دی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت اور سزا معطلی پر منگل تک سماعت ملتوی کر دی تھی، عدالت نے نواز شریف کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی تھی.

Shares: