نواز شریف کی رپورٹ بنانے والے ڈاکٹر کا تعلق بھارت سے ہے : شہباز گل

0
39

کراچی : وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بنانے والے ڈاکٹر کا تعلق بھارت سے ہے۔

شہباز گل نے نوازشریف کی عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ابھی معلوم ہوا کہ برطانیہ میں دل کے تمام ڈاکٹرز فوت ہوچکے ہیں اس لیے نوازشریف نے ایک بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹر کو لندن بلوا کر اپنا معائنہ کرا کے مرضی کا خط لکھوایا۔

انہوں نے لیگی قیادت سے سوال کیا کہ کیا ہمیشہ کی طرح یہ رام کہانی بھی ہندوستان نے لکھوا کر دی گئی ہے؟ کیونکہ ڈاکٹر صاحب کا تعلق اصل میں ہندوستان سے ہیں، جن کے ماضی میں کچھ کارنامے اخبارات میں بھی شائع ہوچکے ہیں۔

شہباز گل نے کچھ باتیں ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر صاحب کے کارنامے آپ کے سامنے رکھتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے بطور ثبوت بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کا لنک شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر صاحب کے بارے میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا انکشاف کرچکی ہیں کہ انہیں فلمیں بنانے کا شوق ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ڈاکٹر صاحب اپنے خط میں چند اہم چیزیں لکھنا بھول گئے۔ انہیں لکھنا چاہئے تھا کہ مریض کے دل کو خوش رکھنے کے لئے ان کو فورا وزیراعظم بنایا جائے اور دو تہائی اکثریت دلوائی جائے، لندن میں 10 مہنگے اپارٹمنٹس لے کر دیے جائیں اور سیکورٹی اداروں ، ججز کو برا بھلا کہنے کی بھی اجازت دی جائے ۔

Leave a reply