نواز شریف کی رہائی کا پروانہ جاری، وزیراعلیٰ پنجاب کی عدالت طلبی

0
38

نواز شریف کی رہائی کا پروانہ جاری، وزیراعلیٰ پنجاب کی عدالت طلبی

نوازشریف کی عبوری ضمانت کاتحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا،تحریری حکم نامہ کے مطابق نوازشریف کی 29 اکتوبرتک عبوری ضمانت منظورکی گئی،تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ نیب اور حکومت کو ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں،

اسلام آبادہائی کورٹ نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوطلب کرلیا، عدالت کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر عثمان بزدار منگل کو پیش ہوں۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 29 اکتوبر بروز منگل دن ڈیڑھ بجے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عدالت آئیں۔

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

تحریری حکم نامے میں بتایا گیا کہ عدالت کی طرف سے جب آرڈر دیا گیا کہ چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے پوچھ کر بتایا جائے تو ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نیئر رضوی نے ہدایات لیکر بتایا کہ نیب کو ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔

تحریری حکم نامہ میں مزید بتایا گیا کہ ہم مطمئن ہیں کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو بھی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں، نواز شریف کی 29 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتی ہے۔

نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا، تصدیق ہو گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی رہائی کیلیے روبکار جاری کر دیا،روبکارسپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کے نام جاری کیاگیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں 20، 20لاکھ روپے کے2 ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے گئے،روبکار جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کے نام جاری کیاگیا ہے

Leave a reply