نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست، نیب نے عدالت میں کیا جواب جمع کروایا؟ اہم خبر

نیب نے عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزامعطلی کی مخالفت کر دی

 

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست، عدالت نیب پر برہم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے. نیب نے نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست کی مخالفت کر دی ، ڈپٹی پرسیکیوٹر جنرل نیب نے 12 صفحات پر مشتمل جواب جمع کروایا، اور عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست خارج کی جائے، عدالت نے گزشتہ سماعت پر نیب حکام کی سرزنش کی تھی، نیب نے جواب میں کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں انہیں ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا

نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد، مریم نواز خاموش نہ رہی

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ سال دسمبر میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ان کے وکیل نے درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی استدعا کی تھی۔ درخواست میں نواز شریف نے موقف اختیار کیا تھا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس پر فیصلے تک سزا معطل کر کے طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے۔ عدالت نے نیب سے جواب طلب کر رکھا تھا، نیب نے آج عدالت میں جواب جمع کروا دیا اور سزا معطلی کی مخالفت کر دی

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

نواز شریف سے جیل میں نیب کی تفتیش کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر پر میدان سنبھال لیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو چھ ہفتوں کے لئے طبی بنیادون پر ضمانت دی تھی تا ہم بعد میں ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کےبعد نواز شریف جیل میں منتقل ہو گئے. اب وہ کوٹ لکھپت جیل لاہو رمیں قید ہیں

مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

Comments are closed.