نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کون کرے گا؟ اہم خبر

0
36

نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کون کرے گا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اعتراضات پر سماعت کرینگے .

نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی

رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہبازشریف نواز شریف کی اپیل میں متاثرہ فریق نہیں،شہبازشریف کے وکلا کی اعتراض ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

شہباز شریف نے نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست کی آج ہی سماعت کے لیے متفرق درخواست بھی دائرکر دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزامعطلی کی درخواست پرآج ہی سماعت کیے جانے کا امکان ہے.

وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

شہباز شریف نے میڈیکل گراؤنڈز پر نواز شریف کی سزا معطلی کے لیےدرخواست دائر کر دی ،شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف کو ضمانت پر رہا کیا جائے،نواز شریف کو ان کی مرضی کے مطابق علاج کرانے کی اجازت دی جائے،پاکستان یا بیرون ملک نواز شریف کو مرضی سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے،

Leave a reply