نواز شریف کی سزا معطلی درخواست پراعتراض عائد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل گراؤنڈ پرسزا معطلی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے اعتراض عائد کر دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا ہے.
رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہبازشریف نواز شریف کی اپیل میں متاثرہ فریق نہیں،شہبازشریف کے وکلا کی اعتراض ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں
آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر
شہباز شریف نے نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست کی آج ہی سماعت کے لیے متفرق درخواست بھی دائرکر دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزامعطلی کی درخواست پرآج ہی سماعت کیے جانے کا امکان ہے.
وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟
شہباز شریف نے میڈیکل گراؤنڈز پر نواز شریف کی سزا معطلی کے لیےدرخواست دائر کر دی ،شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف کو ضمانت پر رہا کیا جائے،نواز شریف کو ان کی مرضی کے مطابق علاج کرانے کی اجازت دی جائے،پاکستان یا بیرون ملک نواز شریف کو مرضی سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے،