نواز شریف کی صحت بارے تازہ خبر آگئی.نواز شریف کی حالت بہتر اور خطرے سے باہر ہے،رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے جسم سے کسی بھی قسم کی بلیڈنگ نہیں ہوئی.نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں .نواز شریف کو چوتھی پلیٹ لیٹس سیلز کی میگا کٹ گزشتہ رات لگائی گئی تھی.3میگاکٹس لگانےکےبعد نوازشریف کےپلیٹ لیٹس سیلزکی تعداد 24ہزارتک پہنچ گئی تھی.
واضح رہے کہ نواز شریف کے 16ہزار پلیٹ لٹس سے 10ہزار اور اچانک دو ہزار تک پہنچنے کی وجوہات میڈیکل بورڈ کو معلوم نہیں ہوسکیں کیونکہ میڈیکل ذرائع کے مطابق ڈینگی کا ٹیسٹ نیگٹیو آنے کے بعد باقی تین وجوہات ایسی ہوسکتی ہیں جن کے باعث پلیٹ لٹس زیادہ حد تک گر جاتے ہیں ۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے پلیٹ لٹس کی کمی کے حوالے سے تین چیزوں پر فوکس شروع کردیا ہے پہلی وجہ کے مطابق نواز شریف کو دل کے عارضے کے حوالے سے دی جانیوالی ادویات کا ری ایکشن بھی پلیٹ لٹس میں کمی کر سکتا ہے.

Shares: