نواز شریف کی واپسی پر حکومت چورن بیچنے کی کوشش کر رہی ہے، خواجہ سعد رفیق

0
32

نواز شریف کی واپسی پر حکومت چورن بیچنے کی کوشش کر رہی ہے، خواجہ سعد رفیق

باغی ٹی وی ، میاں نواز شریف کی واپسی پر خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر خاموشی توڑی ہے . خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر حکومت چورن بیچنے کی کوشش کر رہی ہے، پہلے بھی لیگی قائد واپس آئے لیکن انصاف نہیں ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نہیں چاہتی نواز شریف واپس آئے، حکومت نواز شریف کی واپسی سے متعلق بے وقوف بنانے اور چورن بیچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو اپنی صحت پر توجہ دینا چاہیے، پارٹی کا مشورہ ہے کہ نواز شریف پہلے اپنی صحت کو ترجیح دیں۔

آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، گورنر پنجاب


خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا موجودہ حکومت اور اس کا طرز عمل پاکستانیوں کیلئے بوجھ بن چکا ہے، امید کرتا ہوں اے پی سی کے نتائج امید افزاء ہونگے۔ انہوں نے کہا کراچی پیکج وہی سبز باغ ہیں جو کئی سال عمران خان نے پوری قوم کو دکھائے، اب وہی خواب عمران خان کراچی کے لوگوں کو دکھا رہے ہیں۔
ادھر حکومت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن اور فیٹف کے قوانین سے بچنے کےلیے پاکستان کو بلیک لسٹ‌ میں ڈالنا چاہتی ہے . گورنر پنجاب نے کہا کہ اس معاملے بھی سرخرو ہوگا، پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی سازشیں کرنیوالے ناکام ہونگے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان کو آگے بڑ ھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، عوام حکومت، جمہوریت اور پارلیمنٹ کیساتھ متحد کھڑے ہیں

Leave a reply