نواز شریف کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا، مریم اورنگزیب

0
35

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے نوازشریف کو بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا ہوا ہے ،ذاتی معالج کو نہ ملنے دینا نالائق اعظم کی مجرمانہ ذہنیت کا ثبوت ہے .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف تک ذاتی معالج کو رسائی نہ دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو حکومت نے بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا ہوا ہے. مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب نوازشریف کوکچھ ہوا توآپ کا گریبان اورعوام کا ہاتھ ہوگا، آپ جتنی مرضی گری ہوئی حرکتیں کر لیں ، سلیکٹڈ کا نعرہ تو لگے گا،

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب 10ماہ میں 7 ہزارارب کےقرضے کا جواب دینا پڑےگا، گیس کی قیمت میں میں 200 فیصد اضافے کا جواب دینا پڑے گا ،مہنگائی12فیصد اورترقی کی شرح آدھی کرنےکا بھی جواب دینا ہوگا.

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایوان میں علیمہ باجی چور کے نعرے لگتے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم بدلے میں نوازشریف سے ملاقات پرپابندی لگا دیتا ہے، کم ظرف حکومت پابند سلاسل نوازشریف سے کس قدرخوفزدہ ہے ،ذاتی معالج کوملاقات کی اجازت نہ دینے سے بخوبی اندازہ کیا جا سکتاہے،نوازشریف کوجھکانےاورخوفزدہ کرنےکےتمام ہتھکنڈے ناکام ہوئے ہیں.

واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکپت جیل مٰیں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، مریم نواز نے چند دن قبل انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف کو تین ہارٹ اٹیک ہو چکے ہیں، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دی تھی جو عدالت نے مسترد کر دی.

Leave a reply