متروکہ وقف املاک کی 14 سو47 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،وزیر قانون

0
164
azam nazir tarar

اسلام آباد(محمداویس )وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہےجب تک تفصیلی آپریشن نہیں ہوگا تو یہ راتوں رات مسئلہ حل نہیں ہوگا اس کے لیے متعلقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی ان بورڈ لینا ہو گا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے ہوئے کیا رکن اسمبلی شذرہ منصب علی نے ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس پر وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بہت اہم نوعیت کا معاملہ ہےچودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہےجب تک تفصیلی آپریشن نہیں ہوگا تو یہ راتوں رات مسئلہ حل نہیں ہوگا ایک بڑے جامع منصوبے کی ضرورت ہےیہ سنجیدہ مسئلہ ہےمقامی ایم پی اے ایم این ایز کو بھی آن بورڈ کیا جائے گاصرف طاقت کے استعمال سے یہ ممکن نہیں ڈائیلاگ کی بھی ضرورت ہے

پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی میں رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس 2007 ایکٹ میں ترمیم کی درخواست کی ہے۔ ترمیم کے مطابق نئے رول 295اور 296 کے تحت شہری کو عوامی درخواست کے ساتھ قومی اسمبلی سے رجوع کا حق حاصل ہوجائے گا۔

اپوزیشن اراکین زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اپوزیشن نے چئیرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام سپیکر کو تجویز کر دیا، دوسری جانب شیر افضل مروت کی خواجہ آصف سے ملاقات ہوئی،قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے ملاقات ہوئی، حکومتی وفد میں خواجہ آصف بھی شامل تھے۔ اپوزیشن وفد میں زین قریشی، حامد رضا اور شیر افضل مروت تھے، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزارتوں کی کمیٹیوں میں کوشش کرینگے کہ سب کی نمائندگی ہو، اگلے ہفتے تک کمیٹیوں کے معاملات طے ہو جائیں گے ،

بجلی چوری کرنا قومی جرم ، بجلی چوری اور عدم ادائیگی سے جان چھڑانی ہے،وزیر قانون
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ چین کے توسط سے ایٹمی توانائی کے پلانٹس مزید لگائے گئے ہیں،ہمیں بجلی چوری اور عدم ادائیگی سے جان چھڑانی ہےحالیہ چند ماہ میں 22 فیصد بجلی مہنگی جبکہ 78 سستے ذرائع سے بنائی گئی انرجی کا 19 فیصد نیوکلئیر انرجی سے پیدا ہورہی ہے ۔بجلی چوری کرنا قومی جرم ہے اس پر مل کر کام کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے ہوئے کیا اجلاس میں وزیر قانون نے صدر پاکستان کے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کر دیں ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ کل انرجی کا 19 فیصد نیوکلئیر انرجی سے پیدا ہورہی ہے ۔بجلی چوری کرنا قومی جرم ہے اس پر مل کر کام کرنا ہوگا ۔رکن اسمبلی نعیمہ کشور و دیگر نے سستے ذرائع کی بجائے مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا اس پر وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ سردیوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے سستی پن بجلی کی پیدوار کم ہو جاتی ہے، ماضی میں جنوب سے شمال کی طرف ترسیلی نظام پر دباؤ آنے کے باعث بلیک آؤٹ بھی آئے،مستقبل قریب میں پن بجلی کے دو بڑے منصوبے شروع کئے جائیں گے،لائن لاسز اور بجلی چوری کے خلاف ایک بڑی مہم پچھلے آٹھ مہینوں سے شروع ہے، رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ یہ ایوان سولر انرجی پر چل سکتا ہے تو ملک کیوں نہیں شمسی توانائی پر جا سکتا، اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کے توسط سے ایٹمی توانائی کے پلانٹس مزید لگائے گئے ہیں،ہمیں بجلی چوری اور عدم ادائیگی سے جان چھڑانی ہےحالیہ چند ماہ میں 22 فیصد بجلی مہنگی جبکہ 78 سستے ذرائع سے بنائی گئی صارفین کیلئے مہنگی بجلی کی لائن لاسز اور بجلی چوری ہے

پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

Leave a reply