نواز شریف کو عدالت نے سنائی بڑی خوشخبری

العزیزیہ ریفرنس، سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق العزیزیہ ریفرنس ،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے تحریری حکم جاری کیا ،نواز شریف نے اپیل کے دوران اضافی شواہد کا جائزہ لینے کی درخواست کی،

عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جج ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے نواز شریف کی متفرق درخواست منظور کر لی گئی ہے ،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ،14 روز میں جواب جمع کروایا جائے. ، عدالت نے حکمنامے میں مزید کہا کہ کیس پیپربکس کی تیاری ہو چکی فریقین نے کاپیاں حاصل کرلیں، کیس مزید 2ہفتے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے،

مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ جج ارشد ملک کے بیان سے ایک جانب کا موقف سامنے آیا، دوسری جانب کا موقف بھی سنا جائے ،فیصلے سے قبل ویڈیو کے شواہد کا بھی جائزہ لیا جائے ، درخواست نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر کی گئی ہے

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت نے جج ارشد ملک کی پریس ریلیز کو ریکارڈ کا حصہ بنایا دوسری جانب کا بھی اس معاملہ پر موقف سنا جائے.

تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے تا ہم آج کسی نے نواز شریف سے ملاقات نہیں کی.

مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔ عدالتی چھٹیوں کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ 18ستمبر کودونوں اپیلوں پر سماعت کر گی

نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر عدالت نے نیب کو کیا کہا؟

Comments are closed.