نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی عائد، کس کو روکا گیا؟ اہم خبر

0
32

سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی، پابندی سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی،نواز شریف سے صرف اہلخانہ مل سکیں گے ، اہلخانہ کے علاوہ کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی.

نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا، تصدیق ہو گئی

جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے وفد ہسپتال پہنچے مگر انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اس موقع پر مولانا لطف الرحمان نے نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا کروائی

نواز شریف کی حالت بہتر نہیں ہو سکی، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نواز شریف کے علاج پر مامور کر دیا گیا ہے، نواز شریف کو دل کا دورہ پڑنے کی خبریں آنے پر ن لیگی کارکنان پریشان ہو گئے ہیں،

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

اسپتال انتظامیہ کے مطابق نواز شریف کو خون پتلا کرنے والی دوائی کا استعمال شروع کروا دیا،رپورٹ کا پازیٹو آنے کا مطلب ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات ظاہر ہونا ھے،

سابق وزیراعظم نوازشریف کا سروسزاسپتال میں 5واں روزہے، ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد اب بھی کم ہے ،نواز شریف دل کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں ،نواز شریف کے دل کی دائیں جانب جانے والی خون کی نالی 47 فیصد بلاک ہو چکی ہے ،دل کے بائیں جانب جانے والی خون کی شریان 19 فیصد بلاک ہے،نواز شریف کو شوگر کے باعث انسولین بھی دی جا رہی ہے

 

Leave a reply