نواز شریف تو گھر منتقل نہیں ہو گئے؟ عدالت کے استفسار پر وکیل نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کچھ دیر تک ملتوی کر دی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکر دی گئی،شریف میڈیکل سٹی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا،عدالت سے استدعا کی گئی کہ نواز شریف کی ایک روز کی حاضری معاف کی جائے،

احتساب عدالت لاہور نے وکیل سے استفسارکیا کہ مریم نواز کہاں ہیں؟ جس پر امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں جواب دیا کہ مریم نواز راستے میں ہیں پہنچ جائیں گی، عدالت نے استفسار کیا کہ نواز شریف تو گھر منتقل نہیں ہوگئے؟ جس پر وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے گھر میں بھی آئی سی یو بنایا گیا ،

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ایم اے او کالج سے پولیس نے راستے بند کر رکھے ہیں ،ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

واضح رہے کہ چوھدری شوگرملز کیس میں نواز شریف جسمانی ریمانڈ پر تھے کہ طبی بنیادوں‌پر لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی، مریم نواز کی بھی عدالت نے ضمانت منظور کر رکھی ہے، یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

Shares: