اسلام آباد : براڈ شیٹ نےرخ ہی موڑدیا نوازشریف اورمولانا فضل الرحمن کی اب اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں رہی،حامد میر نے یہ بیان داغ کرلوگوں کا رخ موڑنے کی کوشش کی ،

حامد میر نے اپنی ٹویٹ میں‌کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا لب و لہجہ بدل گیا ہے اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے ،

 

ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 31 جنوری تک وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا آج 31 جنوری ہے اور پی ڈی ایم استعفے کو بھول کر براڈ شیٹ اور فارن فنڈنگ کی بات کر رہی ہے۔

حامیر میر کے مطابق پچھلے 2 ماہ میں ایسے واقعات پیش آئے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دونوں کا ہی لب و لہجہ بدل گیا ہے ، اور اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ حامد میر ایسے بیانات داغتے رہتے ہیں جن میں وہ عوام کوتاثردینے کی کوشش کرتے ہیں‌کہ نوازشریف کےلیے حالات سازگار ہوناشروع ہوگئے ہیں لیکن ان کے ان بیانات کو اہل علم ودانش اچھی طرح سمجھتے ہیں

Shares: