میں وزیراعظم ، تسیں صدرپاکستان تے پھرکراں گے موجاں:نوازشریف اورمولانا کے درمیان معاہدے کا انکشاف

0
69

اسلام آباد :میں وزیراعظم ، تسیں صدرپاکستان تے پھرکراں گے موجاں:نوازشریف اورمولانا کے درمیان معاہدے کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور مولانا فضل الرحمن کے رازدان حافظ حسین احمد نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کے لیے صدر ملکت بنانے کی پیشکش کر رکھی ہے جس کی بنا پر وہ ن لیگ کے لیے کھل کر کام کر رہے ہیں۔

حافظ حسین احمد نے انکشاف کیا کہ شاطر نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرائیں، الیکشن کے بعد میں وزیراعظم اور آپ صدر مملکت ہوں گے۔

جے یو آئی ف میں فرد واحد کے اختیار کی وجہ سے ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی میں اقرباپروری کی انتہا کر رکھی ہے۔کسی کو مجال نہیں کہ ان کی حکم عدولی کر سکے جب کہ وہ خود جماعت کے فیصلوں کے خلاف چلتے ہیں۔

حافظ حسین احمد نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آدھے گھنٹے کے اندر اندر نواز شریف کی کال آنے پر جماعتی فیصلوں کو نظر انداز کر کے صدارت الیکشن لڑا تو ہم حیران تھے کہ اب ہم کس طرح اس اسمبلی کو غلط کہیں گے جس سے ہمارے امیر ووٹ لے رہے ہیں،اب بھی بہت ساری پارٹیاں رابطے اور منتیں کر رہی ہیں کہ میں ان کے ساتھ شامل ہو جاؤں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کو جے یو ائی سے زیادہ نواز شریف کے فیصلوں پر عملدرآمد کی فکر ہے۔قبل ازیں جے یو آئی پاکستان کے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد کو دوسری سیاسی جماعتوں کی طرف سے شمولیت کے ساتھ اہم عہدوں اورجلد ہونیوالے انتخابات میں سینیٹر بنانے کی پیشکش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حسین احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں ان آفرز پر کہا ہی کہ ہم اپنی جماعت میں ہی رہیں گے،ہمارا جنازہ بھی ہماری جماعت کے پرچم میں ہی لپیٹا جائیگا، پارٹی دستور کی خلاف ورزی ہم نے نہیں فضل الرحمان نے کی، ہمارا تعلق جے یوآئی (ف)سے نہیں جمعیت علما اسلام پاکستان سے ہے،

Leave a reply