نوازشریف متکبر،فوج سےنفرت،زرداری عاجزمزاج،فوج سےبیک ڈورتعلقات رکھنےوالی شخصیت:طلعت حسین

لاہور:نوازشریف متکبراورفوج دشمن،زرداری عاجزمزاج اورفوج سے بیک ڈورمضبوط رابطےرکھنے والی شخصیت:سنیئر تجزیہ نگارطلعت حسین نے آج دل کی باتیں آخرشیئرکرہی دی ہیں

سید طلعت حسین کہتے ہیں کہ نوازشریف سے میری محبت اپنی جگہ مگرنوازفوج سے محبت نہیں بلکہ نفرت کرتے ہیں ، وہ فوج کے بارے میں انتہائی متکبرانہ رویہ رکھتے ہیں ، یہ وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ فوج کی طرف سے وفا کے باوجود بے وفا رہے ہیں،

سید طلعت حسین نے پاکستان پیپلزپارٹی کی حکمت عملی اورآصف علی زرداری کی شخصیت کے بارے میں بڑے متاثرکن انکشافات کیے ہیں‌،

۔ سینئر تجزیہ کارطلعت حسین نے اپنے تجزیے میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بڑے پرانے ہیں،آصف علی زرداری بہت بڑی شخصیت ہیں لیکن وہ فوج ہویا کوئی سامنے کمزورشخص ہی کیوں نہ ہوں وہ عاجزانہ رویے سے پیش آتے ہیں اوروہ فوج سے محبت بھی رکھتے ہیں ،

سید طلعت حسین کہتے ہیں کہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ فوج کے ساتھ بیک ڈوررابطے مضبوط رکھے اوراگربیانات دیئے تووہ نوازشریف کوفوج کے خلاف اکسانے اورابھارنے کے لیے دیے اورخود اپنے راستے محفوظ رکھے

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو بڑی طاقتور اور مقبول تھیں، لیکن پھر بھی وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرکے واپس آئیں، لیکن تعلقات سے مراد یہ نہیں سیاسی طور پرمکمل بچت ہوجائے گی۔

سید طلعت حسین کہتے ہیں کہ آصف زرداری کے بڑے پرانے روابط ہیں، اس میں لڑائی ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔پیپلزپارٹی طاقت میں ہے، سندھ میں حکومت ہے سینیٹ میں زیادہ سیٹیں ہیں۔پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ اسٹیبلشمنٹ سے خواہ مخواہ لڑائی جاری رکھے۔

Comments are closed.