"کوچ”کےغیرملکی کوچ سُن لیں :نوازشریف پاکستان کے ساتھ ساتھ ریجن کےلیے بھی ان فٹ ہوچکے:فوادچوہدری

لاہور:”کوچ "کےغیرملکی کوچ سب سُن لیں :نوازشریف پاکستان کے ساتھ ساتھ ریجن کے لیے بھی ان فٹ ہوچکے:فوادچوہدری نے نوازشریف کے مستقبل کے حوالےسے چُھپی ہوئی بات افشاں کردی ،اطلاعات کے مطابق کڑوی مگرسچ بات کی وجہ سے مخالفین کے دلوں میں کھٹکھٹنے والے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ جس کے بعد نوازلیگیوں کو بھی یقین ہونے لگا ہے

نوازشریف کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے چند پیڈ اخبارات اور ٹی وی چینلز پرایک اسی مہم چلائی جارہی ہے جس میں‌ یہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں یہ تاثردیا جارہا ہےکہ شاید کہ نوازشریف کی ڈیل ہورہی ہے

نوازشریف کی ہدایت پرنواز لیگی سوشل میڈیا ٹیم کی اس مہم کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازلیگیوں اوران کے بڑوں کو یہ معلوم ہوجانا چاہیے کہ نوازشریف اب نہ صرف پاکستان کے لیے ان فٹ ہوچکے ہیں بلکہ ریجن کےلیے بھی ان فٹ قراردیئے گئے ہیں‌

فواد چوہدری نے اس حوالے سے اشارے دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوشخص ملکی اداروں کے گریبان پکڑے ،ملک کی سلامتی کے لیے خطرناک ریوے اختیار کرے وہ کیسے قابل قبول ہوسکتا ہے ،اور یہی حتمی اور بلاشبہ صورت حال ہے، ان کا کہنا تھا کہ پھر ایک ایسا شخص قومی مجرم بھی اور ملک کولوٹ کراربوں ڈالرز لے کرفرارہوچکا ہے اس کو نواز لیگ تو قبول کرسکتی ہےلیکن قوم اور قومی ادارے تو یہ تصور بھی نہیں کرسکتے

ایک اور بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں نوازلیگ کو انہیں خودساختہ بیانات کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لیا ہے ،ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جو وطن واپسی کے لیے ڈیلوں کا انتظار کررہے ہیں وہ سیاست میں بونے ہی رہیں گے۔

 

فواد چوہدری نے کہاکہ (ن) لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لیے کھڑے ہیں، کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا۔

وزیر اطلاعات کا (ن) لیگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں اور ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، روشنی ہوجائے تو تاریکی ختم ہوجاتی ہے اورپاکستان میں یہ ہی ہوا۔

 

 

Comments are closed.