نواز شریف کے ساتھ بیٹھنے والے بھی ان جیسے حال میں پہنچ گئے شہباز گل

0
50

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ بیٹھنے والے بھی ان جیسے حال میں پہنچ گئے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے نام لئے بغیر افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ستارے گردش میں ہیں ، جو بھی ان کے ساتھ بیٹھا ہے اس کا نصیب بھی نواز شریف کی طرح کا ہو گیا، یہ بھی اپنے وطن سے فرار ہوئے وہ بھی فرار ہوئے ، اور جاتے جاتے ان کی طرح عوام کی دولت ساتھ لے گئے ۔

امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں آسٹرازینیکا ویکسین بہترین قرار

شہباز گل نے کہا کہ نواز شیرف نے ملک دشمن عناصر سے ملاقات کی ، ملک دشمن تقریر کیں ، مسلم لیگ ن پنجاب سے سکڑ کر اندرون پنجاب کی پارٹی بنی مگر ہم نے فیصل آباد میں کلین سویپ کیا جس کے بعد اب یہ جی ٹی روڈ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے ، فضل الرحمان کی سیاسی حیثیت صرف چھ سیٹوں کی ہے وہ نیشنل پالیسی پر کیا پلان دیں گے ۔

کورونا کی چوتھی لہر: ایس اوپیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27شہروں تک بڑھا دیا گیا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان سودا کرنے والا نہیں ورنہ فضل الرحمان میرے ساتھ دائیں یا بائیں بیٹھ کر آج ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو برا بھلا کہہ رہے ہوتے ، ہمیں تانگا پارٹی کہنے والے آج مانگے تانگے کے بن چکے ہیں ، ایک طرف فضل الرحمان کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نےمیری کمر میں چھرا گھونپا ، دوسری طرف ان ہی کی بنائی پی ڈی ایم کے صدر ہیں ۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی نے بنائی ، نام بھی انہوں نے ہی تجویز کیا ، ان کے بغیر ہی پی ڈی ایم کے جلسے ہو رہے ہیں اور کراچی میں جا کر جلسہ کیا جا رہا ہے حالانکہ کراچی میں تو پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ، کیا آپ پیپلزپارٹی کے خلاف ہی پی ڈی ایم کے جلسے کر رہے ہیں ؟۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو لگتا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سے ڈیل ہو چکی ہے ، میں واضح کر دوں کہ عمران خان سے جیل جانے کی رسید مل سکتی ہے مگر کسی کو ڈیل نہیں مل سکتی-

آئی ایس پی آر نے یوم دفاع اور شہدا سے متعلق خصوصی پرومو جاری کر دیا

Leave a reply