لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری

لندن: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے نام پر لندن میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں۔

باغی ٹی وی : نواز شریف کے لندن آفس کی طرف سے جاری کیےگئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سٹی آف لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس کام کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

نوازشریف لندن آفس کے ذمہ دار خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کر دیا ہے نواز شریف کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں دہشت گردی اور دھوکہ دہی میں استعمال ہوسکتی ہیں،گاڑیوں کی تفصیل متعلقہ محمکمہ ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ کو بھیجیں، مارچ میں نواز شریف آفس نےڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی (ڈی وی ایل اے ) کو فراڈ سے آگاہ کر دیا تھا –

خرم بٹ کا کہنا ہے کہ پریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پر رجسٹر ہوئی، ان کے نام تیسری گاڑی کا ٹریفک جرمانے کے وقت پتہ چلا دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے، پولیس کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز اس فراڈ میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

اس حوالے سے لندن پولیس کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن آفس کی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق شکایت پر تحقیقات کر رہے ہیں پولیس نے تصدیق کی کہ نواز کے لندن آفس کی جانب سے پولیس کو رپورٹ کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا کہ ان کے نام پر تین مختلف گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں اور کوئی جرم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران

نجی خبررساں ادارے کے مطابق یہ گاڑیاں مارچ اور اپریل میں رجسٹرڈ ہوئیں۔ نواز کے دفتر نے سٹی آف لندن پولیس کے ساتھ ساتھ ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی (ڈی وی ایل اے ) کو بھی اس وقت آگاہ کیا جب اسے ڈی وی ایل اے کی طرف سے ایون فیلڈ فلیٹس پر پوسٹل مواصلت موصول ہوئی کہ ایک گاڑی نمبر BF06NWC "میاں محمد نواز شریف” کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

جب مارچ میں نواز کے دفتر نےڈی وی ایل اے کو بتایا کہ یہ ایک فراڈ ہے اور نہ صرف یہ کہ ان کا نام غلط لکھا گیا ہے، بلکہ کوئی نواز کا نام استعمال کر کے فراڈ اور جرم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ڈی وی ایل اے کے ایک انفورسمنٹ افسر نے جواب دیا کہ آپ کی فراہم کردہ معلومات کو دیکھتے ہوئے ہم معاملے کی مزید تفتیش کریں گے، جیسے ہی یہ تحقیقات مکمل ہوں گی ہم آپ کو آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج

ایک اور گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر MM07MUB ہے اپریل میں نواز کے نام پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ اس کی اطلاع ڈی وی ایل اے اور پولیس کو بھی دی گئی۔

ڈی وی ایل اے کی طرف سے 6 اپریل کو نواز شریف کو دیئے گئے جواب میں کہا گیا کہ مذکورہ گاڑی کے لیے آپ کو بھیجی گئی دستاویزات واپس کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ مجھے افسوس ہے کہ آپ سے اس طرح رابطہ کیا گیا ہے میں نے ریکارڈ چیک کیا ہے اور کسی وجہ سے ہمیں فراہم کردہ درخواست فارم پر آپ کا نام اور پتہ درج تھا۔ اب میں نے گاڑی کے ریکارڈ سے آپ کی تفصیلات ہٹا دی ہیں۔ تاہم، آپ کو دھوکہ دہی کے دعوے کے حوالے سے پولیس سے بات چیت جاری رکھنی چاہیے۔

ساس نے حاملہ بہو کو زندہ جلا دیا

Comments are closed.