نواز شریف کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت مزید نصف گھنٹہ کیلئے ملتوی

0
40

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کے قائد میاں‌ نواز شریف کی صحت سے متعلق درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ایک مرتبہ پھر نصف گھنٹے کا وقفہ کر دیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق العزیزیہ ریفرنس کیس میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پراسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے دوبارہ سماعت شروع کی تو فاضل عدالت نے پنجاب حکومت کے نمائندوں کو نواز شریف کی صحت کی ذمہ داری کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واضح ہدایات لینے کا حکم جاری کیا اور درخواست ضمانت سے متعلق دائر کیس کی سماعت میں ایک بار پھر نصف گھنٹے کا وقفہ کردیا، کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ پنجاب حکومت کہتی ہے تو درخواست خارج کر دیتے ہیں، عدالت معاملے کی ذمہ دارنہیں ہوگی، عدالت کو ہاں یاناں میں جواب دیں اور عدالت کے ساتھ فیئر رہیں،

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے ساتھ سیاست نہ کھیلی جائے، وفاقی حکومت کیوں کہتی ہے کہ عدالت فیصلہ دے؟سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ آپ میرٹ پرفیصلہ کریں، اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ ہم نوازشریف کی صحت کی ذمہ داری نہیں لیتے، تمام معاملے پر وفاقی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب قاسم چوہان نے کہا کہ ہم ابھی ہاں یا ناں کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ وزیر اعلیٰ پنجاب سے واضح ہدایات لے لیں، ہم مزید آدھے گھنٹے کا وقفہ کر دیتے ہیں،

واضح‌ رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ن واز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے گئے، وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب کو عدالت نے نوٹس جاری کئے ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی،ن وازشریف کی سزا معطلی کی متفرق درخواست شہبازشریف کی جانب سےدائرکی گئی تھی،

Leave a reply