نواز شریف کی سعودی حکام سے ملاقاتیں مگر کیوں؟

نواز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے دبئی پہنچیں گے
0
95

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف اب تک سعودی حکام کے ساتھ تقریبا دو بار ملاقاتیں کرچکے ہیں اور ان ملاقاتوں میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسین نواز سمیت ناصر جنجوعہ اور وفد کے دیگر لو گ بھی شامل ہیں تاہم واضح رہے کہ نواز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے دبئی پہنچیں گے جہاں ان کی وہاں کے مقامی حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں طے پائیں گی۔

خٰیال رہے اس کے بعد نواز شریف ان کے بتائے گئے شیڈول کے مطابق 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے لیکن باغی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف اس سے حکام سے سعودیہ میں ملاقاتیں کررہے کہ کیونکہ وہ ڈیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس میں وہ ان کی مدد لینا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان واپسی پر ان کیخلاف کوئی کاروائی نہ ہوجائے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے 11 صحافیوں کی بھی موت
دوسری جانب مسلم لیگ رہنماء استقبال کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اپنی تیاریوں پر بھی توجہ دے رہے ہیں اور ن لیگ 21 اکتوبر کونوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پرمینار پاکستان پر جلسہ کے حوالے سے لباس بھی تیار کروائے جارہے ہیں، مسلم لیگی رہنما نواز شریف کی تصویر والے ملبوسات تیار کروا رہے ہیں، جبکہ پارٹی رہنماء حناپرویزبٹ کے مطابق پارٹی کی خواتین خصوصاً نواز شریف کی تصویر والے کپڑے زیب تن کریں گی اور یوتھ ونگ کے نوجوان نوازشریف کی تصویرسے مزین شرٹس پہنیں گے۔

Leave a reply