نوازشریف نے اہم مشاورت کیلئے شہباز شریف کو لندن روک لیا

0
42

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اہم معاملات پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف،وفاقی وزیر قانون رانا ثنا اللہ،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو اہم معاملات پرمشاورت کیلئے لندن روک لیا.

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں لندن آنے والے وفد کے قیام میں ایک دن کی توسیع کردی گئی مسلم لیگ ن کا وفد آج بھی پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں ملکی معاملے پر مشاورت کرے گا ،وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی قائد نواز شریف کی ایک اور اہم ملاقات ہوئی، ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بحالی کے اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی

وزیراعظم شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے تیسری ملاقات کے لئے حسن نواز کے دفتر میں پہنچے اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دورے میں ایک دن کی توسیع مزید مشاورت کیلئے کی گئی، اگر شہباز شریف کل عدالت نہ پہنچ سکے تو ایک دن کی غیر حاضری کی درخواست دے دیں گے، ڈالر کی بڑھتی قیمت گزشتہ حکومت کی معاشی تباہی کا نتیجہ ہے، عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے نواز شریف ہماری پارٹی کے سپریم ہیڈ ہیں،اہم امور پر مشاورت جاری ہے ،کل بھی بات چیت ہوئی آج ہو رہی ہے ،عمران خان 20 لاکھ بندے نہیں لا سکتے،ہم اپنے اتحادیوں سے مشورہ کریں گے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگےعمران خان کو آنے دینا ہے یا نہیں،ر

جب کہ پارلیمانی وفد کی گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات تقریباً تین گھنٹے جاری رہی تھی ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفد کا نواز شریف کے ساتھ اجلاس آج بھی جاری ہے گا جس کے باعث شہباز شریف اور وفد کے کچھ ارکان پاکستان نہیں جائیں گے۔ذرائع کےمطابق شہباز شریف کے وفد میں شامل رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب ہفتےکوپاکستان روانہ ہوں گے۔

Leave a reply