لاہور:”ووٹ کوعزت دو”نوازشریف کویہ نعرہ پھربے چین کرنے لگا،اپنے ٹویٹراکاونٹ کا آغازہی اسی جملے سے کردیا،اطلاعات کے مطابق کرپشن پربرطرف ن لیگ کے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے اپنا ٹویٹراکانٹ بناتے ہی پہلا نعرہ "ووٹ کوعزت دو” لکھ کراپنی اقتدار سے محبت کا بھرپوراظہارکیا ہے
یادرہے کہ نواز شریف نے ٹویٹر اکاؤنٹ بنا لیا ،اطلاعات کے مطابق کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم نوازشریف نے سیاست سیاست کھیلنے کے لیے اپنا ٹویٹراکاونٹ بنا لیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ٹویٹراکاونٹ میں نوازشریف نے بیک گراونڈ میں اپنی تصویرلگائی ہے اورساتھ ہی "ووٹ کوعزت” کا نعرہ بھی درج ہے ،اس ٹویٹراکاونٹ میں نوازشریف نے اکاونٹ ہولڈرکے طوربھی اپنی تصویرلگائی ہے
اپنے ٹویٹراکاونٹ کی بیک گراونڈ میں مسلم لیگ ن کا لوگو بھی لگایا ہے جس میں شیر کی تصویرلگائی گئی ہے
ادھردوسری طرف اس وقت ٹویٹرپرنوازشریف کے ٹویٹراکاونٹ کے حوالے سے ایک ٹرینڈ "TwitterWelcomesNawazSharif” بھی چل رہا ہے جس میں نوازشریف کوٹویٹراکاونٹ بنانے پرخوش آمدید کہا گیا ہے